بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منیٰ کے قیام کے اوقات میں مزدلفہ میں خیمے لگانا


سوال

کیا مزدلفہ منیٰ کی حدود میں شامل ہے? یعنی قیام منیٰ کے وقت اگر مزدلفہ میں خیمے لگائے جائیں تو صحیح ہے?

جواب

مزدلفہ منیٰ کی حدود میں شامل نہیں ہے، بلکہ مزدلفہ منیٰ سے بالکل الگ جگہ کا نام ہے، لہٰذا جن اوقات میں منیٰ میں قیام کرنا اور رات گزارنا سنت ہے ان اوقات میں مزدلفہ کی حدود میں قیام کرنے سے سنت ادا نہیں ہوگی۔  چناں چہ اگر منیٰ میں جگہ ہو تو منیٰ کے قیام کے وقت منیٰ کی جگہ مزدلفہ میں خیمے لگا کر وہاں قیام کرنا درست نہیں، لیکن اگر مجمع کے زیادہ ہونے اور منیٰ میں جگہ  کی تنگی ہونے کے باعث منیٰ کے قیام کے اوقات میں مزدلفہ میں خیمے لگائے جائیں تو اس کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201949

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں