اگر حاجی گیارہ ذوالحجہ کو طو افِ زیارت کے بعد تھکا وٹ کی وجہ سے مکہ میں اپنے ہو ٹل میں آ کر سو جائے، اور رات میں منی نہ جاسکے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ اگلے دن زوال کےبعد منی گئے ۔
منیٰ میں رات گزارنا سنت ہے؛ اس لیے بلاعذر منی سے باہر مکہ یا رہائش کے ہوٹل پر رات گزارنا سنت کے خلاف ہونے کی وجہ سے درست نہیں۔ البتہ حج ہوجائے گا، دم وغیرہ لازم نہیں ہوگا۔
فتاویٰ تاتار خانیہ میں ہے :
"ویکره أن لایبیت بمنی لیال الرمی، ولو بات في غیره متعمداً لایلزمه شيءٌ عندنا". ( التاتارخانیة 2/466) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200777
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن