بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منہور نام رکھنا


سوال

"منہور" نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"مَنْهُوْر"یہ نہر سے ہے،  اور نہر کا معنی کسی چیز کو کھودنا، پانی کی نہر، کسی کو جھڑکنا، غصہ کرنا، دھتکارنا وغیرہ، اس سے ’’منہور‘‘ کا معنی ہوگا، جھڑکا ہوا، یا کھودائی کی ہوئی چیز، یہ نام مناسب نہیں ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ  انبیاءِ کرام علیہم الصلاۃ والسلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین یا نیک مسلمان مردوں  کے  ناموں میں سے کسی نام پر  کوئی نام یا اچھا بامعنی نام  رکھ لیں، ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن پر بھی مختلف اچھے نام اور ان کے معانی موجود ہیں، اس سے بھی کوئی نام منتخب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200376

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں