بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منگنی کے بعد ملن جلنا


سوال

منگنی کے بعد ملناجلنا جائز ہے ؟

جواب

منگنی   کے وقت اگر شرعی طور پر نکاح نہ ہو تو منگنی کی حیثیت ایک وعدہ ہی  کی  ہے  کہ  دوخاندان والوں نے آپس میں وعدہ کر لیا ہے کہ اس لڑکی کا اس لڑکے سے مستقبل میں نکاح ہوگا۔

وعدہ کرنے سے  لڑکا لڑکی ایک دوسرے کے لیے حلال نہیں ہوتے؛ لہذا  منگنی کے بعد نکاح ہونے تک لڑکا اور لڑکی آپس میں ایک دوسرے کے لیے  نامحرم اور اجنبی ہی رہتے ہیں ، اورنا محرم لڑکاو لڑکی کا آپس میں فون  پر بات چیت کرنا یا  ساتھ  گھومنا پھرنا ممنوع اور معصیت ہے،لہذا  حرام عمل  سے  بچنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200496

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں