بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منرل واٹر پلانٹ کی زکاۃ کا حکم


سوال

ہمارا ایک منرل واٹر پلانٹ ہے،  اس میں بوتلیں ہیں، اور پانی کے ٹینک ہیں اور بیچنے کے لیے پانی بھی ہے , راہ نمائی فرمائیں اس کی زکاۃ کس طرح نکالی جائے گی?

جواب

آپ کے منرل واٹر پلانٹ میں جو چیز یں فروخت کے لیےہیں، مٖٖثلاً وہ پانی جو  مشین سے گزار کر با قیمت ہو گیا، یا اس طرح کی دیگر چیزیں،  ان پر شرعی مقدار کے مطابق سالانہ زکاۃ واجب ہو گی، جو چیزیں فروخت کے لیے نہیں ہیں ، مثلاً پلانٹ اور  اس میں استعمال ہونے والی چیزیں  ان پر شرعاً زکاۃ واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200369

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں