میں اپنی بیٹی کا نام ’’منحہ عابد‘‘ رکھنا چاہتا ہوں، کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں؟
’’منحہ‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کا معنی ہے تحفہ، عطیہ، گفٹ۔ آپ اپنی بیٹی کا نام ’’منحہ‘‘ رکھ سکتے ہیں، لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ بیٹی کا نام صحابیات مطہرات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200603
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن