امام نماز پڑھا رہا تھا، اور اقامت مسافر نے کہی تھی، اسی درمیان امام کا وضو ٹوٹ گیا تو اب مسافر نماز پڑھانے کے لیے مصلے پر گیا اور اس نے مقیم امام کے پیچھے دو رکعتیں بھی ادا کر لیں تھیں تو کیا اب وہ نماز ادا کرا سکتا ہے؟
جب مسافر نے مقیم امام کی اقتدا کرلی تو چاروں رکعتیں پوری کرنی اس پر مثل مقیم کے فرض ہوگئیں ، اب اگر ضرورت کے موقع پر مقیم امام نے دو رکعت کے بعد اس کو اپنا خلیفہ مقرر کیا تو وہ نماز پڑھا سکتا ہےاوروہ مقیم ہی کی طرح نماز پوری کرائے گا۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143905200082
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن