بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نمازسے کچھ پہلے چھٹی ہو تو نماز کس وقت پڑھے؟


سوال

میں دبئی کی ایک کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں اور آج کل چھٹی عین مغرب کی اذان سے 5 منٹ پہلے ہوتی ہے اور گاڑی جب چلتی ہے تو اذان شروع ہو جاتی ہے اور روم تک پہنچنے میں  40 منٹ لگ جاتے ہے، اس میں نماز کیا حکم ہے ، کس طرح پڑھی جائے؟

 

جواب

مغرب کا وقت داخل ہونے کے بعد نمازِ مغرب کی ادائیگی میں جلدی کرنا افضل ہے ؛ اس لیے  بہتر تو یہ ہے کہ آپ گاڑی والے کو اس پر تیار کریں کہ نماز ادا کرکے گاڑی چلائے ، کوشش کے باوجود اگر ایسا نہ ہوسکےتو اگر انفرادی طور پر جانا ممکن ہو تو نماز پڑھ کر انفرادی  طور پر اپنی رہائش گاہ پر جائیں، اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو منزل پر پہنچ کرنماز ادا کریں  اور استغفار کرتے رہیں،  بہر صورت وقت سے پہلے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143903200046

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں