بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی تینوں رکعتیں رہ جائیں تو کس طرح ادا کریں؟


سوال

مغرب کی نماز میں اگر تین رکعات رہ جائیں تو ان کو ادا کرنے کا طریقہ بتادیں ۔

جواب

امام کےساتھ اگر صرف قعدہ میں شریک ہوئے اور تینوں رکعتیں رہ گئی ہیں تو اس صورت میں امام کے ساتھ التحیات پڑھ کر خاموش رہے،اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکرثناء سے نماز کو شروع کرے، اور تعوذ وتسمیہ پڑھ کر سورہ فاتحہ کے بعد سورت ملائے اور رکوع کرے،بقیہ نمازبھی اسی طرح مکمل کرے جیسے انفرادی طور پر نماز اداکرتے ہیں ، یعنی پہلی رکعت میں دونوں سجدوں کے بعد کھڑاہوجائے اور دوسری رکعت کے لیے تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ پڑھ کر سورت ملائے اور رکوع سجدے کے بعد تشہد میں بیٹھ جائے ،تشہدپڑھ کر کھڑاہوجائے اور تیسری رکعت میں فقط سورہ فاتحہ پڑھے اور پھرنماز مکمل کردے۔خلاصہ یہ ہے کہ اگرتینوں رکعتیں رہ جائیں اورامام کے ساتھ فقط آخری تشہدملے تواس صورت میں یہ شخص اپنی تینوں رکعات اسی طرح ادا کرے گا جس طرح منفرد(اکیلے نماز پڑھنے والا) آدمی اپنی نماز ادا کرتاہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143808200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں