بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی باجماعت نماز کی آخری رکعت میں شامل ہونے کی صورت میں بقیہ نماز مکمل کرنے کا طریقہ


سوال

مغرب کی باجماعت نماز کی آخری رکعت میں شامل ہونے  کی صورت میں باقی نماز کیسے پڑھی جائے؟

جواب

مغرب کی نماز کی جماعت میں آخری رکعت میں شامل ہونے کی صورت میں امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ دو رکعت پوری کرنے کے لیے کھڑے ہوکر، پہلی رکعت میں ثناء، تعوذ، تسمیہ کے بعد سورہ فاتحہ اور واجب قرأت کی جائے گی اور رکوع و سجدے کے بعد قعدے میں بیٹھ کر صرف التحیات پڑھی جائے گی، اس کے بعد دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ اور واجب قرأت کرنے کے بعد رکوع، سجدہ اور قعدہ کیا جائے گا، قعدہ میں التحیات، درود شریف اور دعا پڑھنے کےبعد سلام پھیر دیا جائے گا۔ خلاصہ یہ ہوا کہ دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد قرأت بھی کی جائے گی اور دونوں رکعتوں میں قعدہ بھی کیا جائے گا، کل تین قعدے ہوجائیں گے، ایک امام کے ساتھ آخری رکعت میں اور دو قعدے بعد کی دو رکعتوں میں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201545

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں