بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب اور عشاء کے اورصبح صادق وطلوع آفتاب کے درمیان وقفہ کی مقدار


سوال

مغرب اور عشاء کے اورصبح صادق وطلوع آفتاب کے درمیان کتناوقفہ ہوناچاہیے؟

جواب

موسم کے بدلنے سے ان اوقات کے دورانیہ میں فرق ہوتا ہے، یعنی سردی کے موسم میں مغرب تا عشاء وقت کم ہوتا ہے جب کہ گرمیوں میں زیادہ، اسی طرح صبح صادق اور طلوع آفتاب میں بھی، اسی طرح علاقے کے بدلنے سے بھی ان اوقات میں فرق ہوتا ہے یعنی صبح صادق ، طلوع ، وغروب آفتاب اور غروب شفق  کا وقت  ہر علاقے میں یکساں نہیں ہوتا؛ اس لیے اوقاتِ نماز میں فرق ہوتا رہتا ہے،  لہذا ان اوقات کے درمیان کتنا وقفہ ہونا چاہیے اس کو طے نہیں کیا جاسکتا ، اور ان اوقات کو جاننے کے لیے مصدقہ، موثوقہ اور معتبر  دائمی نقشہ اوقات کی طرف  رجوع کرکے ان سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 431)
"فينبغي الاعتماد في أوقات الصلاة وفي القبلة، على ما ذكره العلماء الثقات في كتب المواقيت، وعلى ما وضعوه لها من الآلات كالربع والأسطرلاب فإنها إن لم تفد اليقين تفد غلبة الظن للعالم بها، وغلبة الظن كافية في ذلك".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200363

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں