بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’معزالحسن‘‘ یا ’’معیذالحسن‘‘ نام رکھنا


سوال

’’معزالحسن‘‘ یا ’’معیذالحسن‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’مُعِزّ‘‘  اللہ رب العزت کے اسماء گرامی میں سے ایک اسم ہے،  جس کے معنی ’’عزت دینے والے‘‘  کے ہیں، سوال میں ذکر کردہ اسم ’’معز الحسن‘‘ عربی گرامر کے اعتبار سے مرکبِ اضافی ہے، جس کے معنی "حسن کو عزت دینے والا" بنتے ہیں، معنی کے لحاظ سے یہ نام مناسب نہیں؛ لہذا ’’عبد المعز‘‘  نام رکھ لیں.

’’معیذ‘‘  کا معنیٰ ہے پناہ دینے والا، یہ نام رکھ سکتے ہیں، لیکن عربی ترکیب کے اعتبار سے اس کے ساتھ ’’الحسن‘‘  کا لاحقہ لگاکرنام رکھنے سے بہتر ہے یا تو ’’معیذ حسن‘‘  نام رکھ دیا جائے یا ’’الحسن‘‘ کا لاحقہ ہٹادیا جائے۔

"المُعِزُّ : (معجم الوسيط) المُعِزُّ : من أَسماء الله تعالى، ومعناه: الواهب العِزَّة لمن يشاءُ".فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200628

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں