بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

معذور کے وضو ونماز کا حکم


سوال

ایک شخص کو کثرت کے ساتھ (بعض اوقات) مذی آتی ہے، حتی کہ وضو کرنے کے بعد نماز بھی نہیں پڑھ پاتا کہ نماز ہی میں مذی خارج ہوجاتی ہے اور کئی کئی بار وضو کرنا پڑتا ہے؟ کیا یہ شخص معذور کے حکم میں نہیں داخل ہے؟

جواب

اگر نماز کا پورا وقت اس طرح گزر جاتا ہے کہ وضو کرنے کے بعد نماز کے آخر تک وضو نہیں ٹھہرتا تو یہ شخص معذور کے حکم میں ہے اور اس کے لیے یہ حکم ہے کہ کپڑے پاک کرنے کے بعد وضو کرکے ایک وقت کی نماز پڑھ لیا کرے، دوسری نماز کے لیے دوبارہ وضو کرے. واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143703200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں