بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معتکف کا غسلِ تبرید کے لیے نکلنا


سوال

رمضان سخت گرمی میں ہے، پسینہ آنے کی وجہ سے جسم سے بو آتی ہے تو کیا بو کو دور کرنے کے لیے اعتکا ف میں مسجد کے غسل خانے میں جا کر نہاسکتے ہیں؟

جواب

اعتکافِ مسنون میں غسلِ واجب کے علاوہ کسی اور غسل کے لیے نکلنا درست نہیں ہے۔ (فتاوی دارالعلوم دیوبند6/311)

ہاں یہ ہوسکتا ہے کہ جب پیشاب کا تقاضا ہو تو پیشاب سے فارغ ہوکر غسل خانے میں دو چار لوٹے بدن پر ڈال لے، جتنی دیر میں وضو ہوتا ہے، اس سے بھی کم وقت میں بدن پر پانی ڈال کر آجائے، لیکن اسے روز کا معمول نہیں بناناچاہیے، جب سخت ضرورت ہو تو ایسا کرنے کی گنجائش ہوگی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200424

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں