بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں خود کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دینا


سوال

میں سویڈن میں مقیم ہوں، جوانی میں پاکستان میں میں نے ایک ہندو لڑکے کو اس کی رضا مندی سے پیسے دے کر زنا کی طرح بغیر برہنہ ہوئے جنسی تسکین حاصل کی تھی، لیکن اب تو میں توبہ کرکے ایک نمازی پرہیز گار انسان بن گیا ہوں۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ ہندو لڑکا اس بات سے اپنے کسی مقصد کے لیے مجھ سے پیسے لینے کے لیے یا اپنی کسی اور نیت کی وجہ سے خود جان بوجھ کر اپنے آپ کو جسمانی، جانی طور پر نقصان پہنچالے، اپنی جان پر ظلم کرے، اپنی جان لینے کی کوشش کرے، تاکہ اس کا ناجائز مقصد پورا ہو جائے تو کیا میں اس ہندو لڑکے کے اس عمل کا ذمہ دارہوں گا؟ اور کیا میں گناہ گار ہوں گا جب کہ میرا اب اس ہندو لڑکے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے؟ کیوں کہ میں اب ایک نمازی پرہیز گار انسان بن گیا ہوں، لیکن اس ہندو لڑکے کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان ہو ں!

جواب

اگر آپ نے صدقِ دل سے اس گناہ سے توبہ کرلی ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات عالی سے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا یہ گناہ معاف کر دیا ہوگا، اب جب کہ آپ کا اس لڑکے سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے اگر وہ لڑکا اپنے کسی مطالبہ کو منوانے کے لیے آپ کو یہ دھمکی دیتا ہے کہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں وہ اپنے آپ کو کوئی جسمانی نقصان پہنچا دے گا تو آپ پر اس کا مطالبہ پورا کرنا ضروری نہیں ہے، اور اگر وہ مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے اپنے آپ کو کوئی نقصان پہنچا بھی دے تو بھی آپ پر اس کی کوئی ذمہ داری یا گناہ نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200591

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں