بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مصنف کی اجازت کے بغیرکتابیں اپ لوڈ کرنا


سوال

انٹرنیٹ میں بہت سی ایسی اسلامی کتابیں موجود ہے کہ جسے پبلشرز کے بلا اجازت ویب سائٹ میں اپلوڈ کردیاگیا ہے، کیا ایسے کتابوں کو کمپوٹر میں محفوظ کرنا یا پڑھنا شریعت کے رو سے جائز ہے ؟ مطلع فرماکر ممنون فرمائیں۔

جواب

 دینی امورسے متعلق تصنیفات ،دینی کتابوں کورائلٹی کی صورت میں محفوظ کرنا،اجارہ پردینایافروخت کرناچونکہ درست نہیں ہے اس لیے مصنف کی اجازت کے بغیربھی اسلامی کتب کو اپ لوڈ کیاجاسکتاہے اورکمپیوٹرمیں محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے لیے فتاویٰ بینات جلد دوم ،کتاب المعاملات صفحہ:124تا131 کامطالعہ کیاجائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143705200006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں