بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مشکلات سے نجات کا وظیفہ


سوال

۱: سخت سے سخت مشکل سے نجات پانے کا کوئی عمل بتادیں۔

۲: کوئی بڑی حاجت ہو تو اس کو پورا کرنے کا کوئی مجرب طریقہ کسی اللہ والے بزرگ کا بتادیں۔

جواب

۱) نماز باجماعت کے اہتمام کے ساتھ ساتھ فجر کی نماز کے بعد سورہ یسین اور مغرب کی نماز کے بعد دو رکعت صلاۃ الحاجات اور مسنون دعائے حاجات کا اہتمام کریں، سارے مسائل اللہ جل شانہ حل فرما دیں گے۔ دعائے حاجات مسنون دعاوں کی کتاب میں مل جائیگی۔

۲) حضرت تھانوی رحمہ اللہ نے اعمال قرآنی میں حاجت روائی کے لیئے ایک عمل لکھا ہے  جو کہ درج ذیل ہے۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم بارہ ہزار مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ جب ایک ہزار پورے ہوجایئں تو دورکعت پڑھ کر اپنی حاجت کے لیئے دعاء کریں ،پھرپڑھنا شروع کریں اور ایک ہزار کے بعدپھر اسی طرح دو رکعت پڑھ کہ دعاء کریں ،غرض اسی طرح بارہ ہزار پورے کریں ان شاء اللہ حاجت پوری ہوگی۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں