بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشت زنی سے کپڑے پاک رہیں گے یا ناپاک؟


سوال

کیا کوئی شخص مشت زنی کرتا ہے تو اس سے اس کے کپڑے اور جسم ناپاک ہوجائیں گے یا پاک رہیں گے؟

جواب

واضح رہے کہ مشت زنی گناہ کبیرہ  اور حرام فعل ہے اور حدیث شریف میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر سخت وعیدیں بیان فرمائی ہیں ،اور بعض روایات میں ایسے شخص پر لعنت کی گئی ہے۔ تاہم اگر کسی شخص نے نادانی میں مشت زنی کی اور اس سے منی خارج ہوگئی تو اس سے جسم ناپاک ہوجائے گا، یعنی غسل واجب  ہوگا۔ اور ناپاکی اگر  کپڑوں پر نہیں لگی تو کپڑےپاک رہیں گے ،غسل کرکے وہی کپڑے پہن سکتاہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143902200064

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں