بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انزال کے وقت انزال روکنے کے لیے نس دبانے کی صورت میں غسل کے وجوب کا حکم


سوال

1- اگر کوئی شخص مشت زنی سے منی خارج کرتا ہے تو کیا اس پر غسل فرض ہوجاتا ہے؟ 

2- اگر کوئی شخص مشت زنی کرتاہے اور انزال کے وقت وہ اپنے عضوِ تناسل کی نس دبا لیتا ہے جس سے منی عضوِ تناسل سے باہر نہیں نکلنےدیتا، لیکن انزال کا مزہ پورا آتا ہے، کیا ایسی صورت میں غسل واجب ہوگا؟

جواب

جواب سے پہلے یہ واضح رہے کہ مشت زنی کرنا گناہ ہے، بعض روایات میں اس کی ممانعت اور اس پر وعید آئی ہے، ان روایات کو فقہاءِ کرام نے قبول کیا ہے، اور اس قبیح فعل کو گناہ شمار کیا ہے؛ لہٰذا اس کے ارتکاب پر توبہ و استغفار ضروری ہے۔ 

1- مشت زنی کرنے کی صورت میں اگر انزال ہوجائے تو غسل واجب ہوجاتا ہے۔

2- اگر کوئی شخص مشت زنی کرنے کے بعد انزال کے وقت اپنے عضوِ  تناسل کی نس دبالے جس کی وجہ سے نہ اس وقت انزال ہو اور نہ کچھ دیر بعد انزال ہو تو اس پر غسل واجب نہیں ہوگا، لیکن اگر نس دبانے کی وجہ سے اس وقت فوری طور پر تو انزال نہ ہو، لیکن کچھ دیر بعد مشت زنی کے اثر سے منی خارج ہوجائے (خواہ بغیر شہوت کے خارج ہو) تو بھی اس پر غسل کرنا لازم ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں