بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسواک کے مسنون اوقات


سوال

مسواک کرنے کے مسنون اوقات کیا ہیں؟

جواب

مسواک کرنا وضو کی سنتوں میں سے ہے، البتہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمسے دیگر مواقع میں بھی مسواک کرنا ثابت ہے؛ اس لیےشیخ ابن الہمام نے لکھا ہے کہ مسواک کرنا پانچ اوقات میں مستحب ہے:
1..عند ا صفرار الاسنان (جب دانت پیلے ہو جائیں)
2..عند تغیر الرائحہ (جب منہ میں بو پیدا ہو جائے)
3..عند القیام من النوم (نیند سے بیدار ہوتے وقت)
4..عند القیام الی الصلاۃ  ( نماز کے لیے کھڑے ہوتے وقت)
5..عند الوضوء ( وضو کے وقت)

البحرالرائق میں سات مواقع میں مسواک کرنے کا ذکر موجود ہے:

1۔ دانتوں کے زرد ہونے کے وقت

2۔ منہ کی بو متغیر ہونے کے وقت

3۔ نیند سے بیدار ہونے کے وقت

4۔ نماز کے لیے کھڑا ہونے کے موقع پر (اس شخص کے لیے جس کے مسوڑھوں سے مسواک کی وجہ سے خون نہ نکلتاہو)

5۔ گھر میں داخل ہوتے وقت

6۔قرآنِ کریم کی تلاوت کے لیے

7۔ مجلس میں شرکت کے لیے ۔ ( البحر الرائق : 1/20) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں