بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسواک کرنے کا سنت طریقہ


سوال

مسواک کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے؟

جواب

فقہاء نے مسواک کا یہ طریقہ لکھا ہے کہ مسواک دائیں ہاتھ سے اِس طرح پکڑے کہ سب سے چھوٹی انگلی کو مسواک کے نیچے رکھ کر اُس کے برابر والی تینوں انگلیاں مسواک کے اوپر رکھے، اور انگوٹھا مسواک کے سر کی طرف نیچے رکھے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 114)
"وفي البحر والنهر: والسنة في كيفية أخذه أن يجعل الخنصر أسفله والإبهام أسفل رأسه وباقي الأصابع فوقه، كما رواه ابن مسعود".

پھر پہلے اوپر والے دانتوں کو دائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کرے پھر بائیں طرف والے دانتوں کو، اسی طرح نیچے والے دانتوں کو پہلے دائیں طرف سے تین مرتبہ صاف کرے، اس کے بعد بائیں طرف والے دانتوں کو صاف کرے، نیز مسواک سے زبان اور گلے کو صاف کرنا بھی مسنون ہے۔ 
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 114)
"وأقله ثلاث في الأعالي وثلاث في الأسافل (بمياه) ثلاثة.

(و) ندب إمساكه (بيمناه) وكونه ليناً، مستوياً بلا عقد، في غلظ الخنصر وطول شبر. ويستاك عرضاً لا طولاً".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 114)
"(قوله: في الأعالي) ويبدأ من الجانب الأيمن ثم الأيسر وفي الأسافل ،كذلك بحر. (قوله: بمياه ثلاثة) بأن يبله في كل مرة".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200476

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں