بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسلمان کا اپنے ایمان کو چھپانا


سوال

بیرون ملک مقیم مسلمان اگر اپنے مسلمان ہونے کو چھپائے تو کیا حکم ہے؟

جواب

کس بنا پر مسلمان اپنے ایمان کو چھپاتاہے ؟اس کی وجہ آپ نے نہیں لکھی۔ اگر کوئی شخص سخت اضطراری حالت میں  (مثلاً جان جانے کا خطرہ ہو )اپنے مسلم ہونے کو چھپاتاہے اور دل میں ایمان بدستور باقی ہے تو ایسا شخص مسلمان ہی کہلائے گا۔ لیکن اگر صرف دنیاوی مفاد کے حصول کے لیے اپنے مسلم ہونے کو خفیہ رکھتا ہےتویہ سخت گناہ ہے، اس سے توبہ کرنی چاہیے، اور اگر دنیاوی مفاد کے حصول کے لیے اپنے مسلمان ہونے کو چھپانے کے ساتھ  خود کوغیر مسلم ظاہر کرتاہے تو یہ کفر ہے، ایسے شخص پر تجدیدِ ایمان اور تجدیدِ نکاح لازم ہے۔(کفایت المفتی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں