بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے بجلی کے میٹر سے بجلی کا کنیکشن لینے کا حکم


سوال

 ہماری مسجد کے ایک پڑوسی مسجد کے میٹر سے بجلی مناسب بل اداکرنےپرلگوانا چاہتا ہے ۔کیا اسی طریقے سے وہ بجلی لگا سکتا ہے؟یا نہیں؟

جواب

حکومت یا بجلی کے متعلقہ ادارے کی اجازت کے بغیر حکومت کی طرف سے لگائے گئے مسجد کے بجلی کے میٹر سے اپنے گھر کے لیے بجلی لینا قانون کی خلاف ورزی اور قانونی جرم ہے، اس لیے آپ کی مسجد کے پڑوسی کا ایسا کرنا درست نہیں ہوگا چاہے وہ بل دینے پر تیار بھی ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں