بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کی چھت پر استنجا خانہ ہو تو نچلی منزل پر نماز کاحکم


سوال

مسجد کی تیسری چھت پر اگر استنجا خانہ بنا دیاجائے  تو کیا اس کے نیچے دوسری چھت پر نماز ہو سکتی ہے؟

جواب

مسجد کی چھت بھی مسجد کے حکم میں ہوتی ہے، لہذا مسجد کی چھت پر استنجا خانہ بنانا جائز نہیں، اگر استنجا خانہ اس حصہ میں بنایا ہے جو شرعی مسجد کی حدسے باہر ہو تو اس کی نچلی منزل میں نماز توادا ہوجائے گی، تاہم یہ حصہ شرعی مسجد نہیں بنے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں