بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے خزانچی کا چندے کے پیسے اپنے استعمال میں خرچ کرنا


سوال

مسجد کا خزانچی اگرچندے کے پیسے اپنے استعمال میں خرچ کرے اور جب مسجد کی کسی کام میں ضرورت ہو تو واپس کرے، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

مسجد کے خزانچی کے پاس یہ رقم امانت ہے، اور امانت میں بلا اجازتِ مالک تصرف کرنا جائز نہیں، اجتماعی مال  میں تصرف کرکے اپنی ذات کے لیے استعمال کرنا تمام اصحابِ حقوق کے ساتھ خیانت ہے۔

اللہ رب العزت فرماتے ہیں:
{اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ o} [الانفال:۵۸]
'' بے شک اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ ''
{اِنَّ اللّٰهَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُوْرٍ o} [الحج:۳۸]
'
' کوئی خیانت کرنے والا ناشکرا، اللہ تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں۔ ''

رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( خَیْرُکُمْ قَرْنِي، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَهُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَهُمْ)) قَالَ عِمْرَانُ: (( لَا أَدْرِيْ أَذَکَرَ النَّبِيُّ صلی الله علیه وسلم بَعْدُ قَرْنَیْنِ أَؤْ ثَـلَاثَة)) قَالَ النَّبِيُّ صلی الله علیه وسلم : (( إِنَّ بَعْدَکُمْ قَوْمًا یَخُوْنُوْنَ وَلَا یُؤْتَمَنُوْنَ، وَیَشْهَدُوْنَ وَلَا یُسْتَشْهَدُوْنَ، وَیَنْذِرُوْنَ وَلَا یَفُوْنَ وَیَظْهر فِیْهِمُ السَّمَنُ".))
'' بے شک تمہارے بعد ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو خیانت کریں گے اور وہ امانت کی پاس داری کرنے والے نہیں ہوں گے۔ اور وہ گواہی دیں گے حال آں کہ  ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ اور نذریں مانیں گے مگر پوری نہیں کریں گے۔ اور ان میں موٹاپا عام ہوگا۔''
 أخرجه البخاري في کتاب الشهادات، باب: لا یشهد علی شهادة جور إذاأُشهد، رقم: ۲۶۵۱.

 اس لیے اگر خدا نخواستہ خزانچی نے اس استعمال کرلیا ہو  تو استغفار کرے،اور اتنی ہی رقم واس اس فنڈ میں دےدے۔ اور آئندہ کے لیے مکمل احتیاط کرے۔

"والأصل فیه أن الشرط إذا کان مقیداً والعمل به ممکناً وجب مراعاته والمخالفة فیه توجب الضمان". (العنایة مع فتح القدیر، کتاب الودیعة،  ۸/ ۵۱۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200885

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں