کیا مسجد میں نماز پڑھنے کے دوران سامنے ہیٹر رکھ کر نماز پڑھ سکتے ہیں یانہیں؟
سردی کی وجہ سے مسجد میں اگر ہیٹر کا اہتمام ہو تو ہیٹر کے سامنے نماز ادا کرسکتے ہیں، شرعاً ممانعت نہیں۔ کما في الدر المختار:
"ولا إلی مصحف أو سیف مطلقًا أو شمع أو سراج أو نار توقد؛ لأن المجوس إنما تعبد الجمر لا النار الموقدة"۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200442
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن