بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مریض کے لیے مسجد میں بیٹھ کر جماعت سے نماز افضل ہے یا گھر میں قیام کے ساتھ؟


سوال

معذور کے لیے  مختصرقیام کے ساتھ گھر میں نماز پڑھ لینا  بہتر ہے یا بیٹھ کر جماعت کے ساتھ شرکت بہتر  ہے؟ راہ نمائی  فرمائیں ! حوالہ بھی تحریر فرمائیں عین نوازش ہوگی !

جواب

مذکورہ شخص کے لیے گھر میں ہی قیام کے ساتھ نماز پڑھنا افضل ہے۔ اگر گھر میں کوئی بچہ وغیرہ ہو تو اس کے ساتھ جماعت کرلے تاکہ جماعت کا ثواب حاصل ہوجائے۔

"ولو اضعفه عن القيام الخروج لجماعة صلى في بيته منفرداً، به يفتى". (البحر الرائق، ٢/١١٢)

" (قوله: الخروج لجماعة) اي في المسجد وهو محمول على ما اذا لم يتيسر له الجماعة في بيته ، افاده ابو السعود، ط. "(شامی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں