بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مستحق زکات روزہ رکھنے سے عاجز خاتون روزے کا فدیہ کس طرح ادا کرے؟


سوال

ایک خاتون کے ذمہ تین ماہ کے روزوں کا فدیہ ہے، بیماری ایسی ہے کہ جس سے صحت یابی کا امکان نہیں ہے۔اور غریبب اتنی کہ اس کا اپنا گزربسر زکاۃ سے ہوتا ہے، وہ فدیہ کیسے دے گی؟ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کو جب زکات کی رقم موصول ہو تو وہ اس کی مالک بن جائے گی، جیسے وہ اپنی دیگر ضروریات میں صرف کرنے کی مجاز ہے، اسی طرح یہ رقم وہ روزوں کے فدیے میں ادا کرسکتی ہے، البتہ اگر زکات میں وصول شدہ رقم سے اتنی رقم نہ بچتی ہو کہ وہ فدیہ ادا کرسکے تو اسے چاہیے کہ وہ وسعت کا انتظار کرے، اور اللہ تعالیٰ سے دعا واستغفار بھی کرتی رہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200947

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں