بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کے لیے سنن پڑھنے کا حکم


سوال

سفر میں اگر سہولت ہو تو کیا فرض دو اور باقی ساری سنت و نوافل پڑھ سکتے ہیں؟ پوری یا صرف پانچوں فرض دو دو ادا کرے؟

جواب

واضح رہے کہ شرعی سفر میں قصر کا حکم صرف چار رکعتوں والے فرائض (ظہر ، عصر اور عشا)میں ہے، دو اور تین رکعت والی نماز میں قصر نہیں ہے۔ لہٰذا  مغرب کی فرض نماز تو بہر حال تین رکعات ہی پڑھی جائیں گی۔

اور سنتوں کے بارے میں یہ حکم ہے کہ مسافر اگر حالتِ  سیر میں ہے یعنی راستے میں ہے اور نماز کے لیے رکا ہوا ہے تو دیکھا جائے گا کہ اگر فرصت ہو تو سنتیں پڑھنا افضل ہے،  نیز سنتوں میں قصر نہٰیں، یعنی چار رکعت سنت چار ہی پڑھی جائیں گی دو نہیں، اور اگر فرصت نہ ہو اور گاڑی نکلنے کا خدشہ ہو تو سنتیں چھوڑدینے میں کوئی حرج نہیں۔ اور اگر مسافر کسی شہر یا بستی میں پندرہ دن سے کم مدت کے لیے ٹھہرا ہواہو،   حالتِ سیر  میں نہ ہو (یعنی سفر جاری نہ ہو) تو اسے پوری سنتیں پڑھنا چاہییں۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (2 / 141):
" وَاخْتَلَفُوا في تَرْكِ السُّنَنِ في السَّفَرِ فَقِيلَ الْأَفْضَلُ هو التَّرْكُ تَرْخِيصًا وَقِيلَ الْفِعْلُ تَقَرُّبًا وقال الْهِنْدُوَانِيُّ الْفِعْلُ حَالَ النُّزُولِ وَالتَّرْكُ حَالَ السَّيْرِ وَقِيلَ يُصَلِّي سُنَّةَ الْفَجْرِ خَاصَّةً وَقِيلَ سُنَّةَ الْمَغْرِبِ أَيْضًا وفي التَّجْنِيسِ وَالْمُخْتَارِ أَنَّهُ إنْ كان حَالَ أَمْنٍ وَقَرَارٍ يَأْتِي بها لِأَنَّهَا شُرِعَتْ مُكَمِّلَاتٍ وَالْمُسَافِرُ إلَيْهِ مُحْتَاجٌ وَإِنْ كان حَالَ خَوْفٍ لَا يَأْتِي بها لِأَنَّهُ تَرَكَ بِعُذْرٍ اه".

الفتاوى الهندية - (4 / 229):
"وَلَا قَصْرَ فِي السُّنَنِ ، كَذَا فِي مُحِيطِ السَّرَخْسِيِّ ، وَبَعْضُهُمْ جَوَّزُوا لِلْمُسَافِرِ تَرْكَ السُّنَنِ وَالْمُخْتَارُ أَنَّهُ لَا يَأْتِي بِهَا فِي حَالِ الْخَوْفِ وَيَأْتِي بِهَا فِي حَالِ الْقَرَارِ وَالْأَمْنِ ، هَكَذَا فِي الْوَجِيزِ لِلْكَرْدَرِيِّ". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201252

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں