بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کے لیے جمعہ کی سنتیں پڑھنے کا حکم


سوال

مسافر کو جمعہ کی نماز پوری پڑھنا چاہیے یا دو فرض ہی جمعہ نماز کی نیت؟ یا پھر فرض کے بعد کی 4 سنتوں کو پڑھنا لازم ہے؟ 

جواب

جمعہ کے روز مسافر کے لیے (جب کہ وہ شہر یا قریہ کبیرہ میں ہو) جمعہ کی نماز ادا کرنا افضل ہے، اور اگر وہ مسجد حاضر نہ ہو کر ظہر قصر پڑھے تو اس کی رخصت ہے۔

نیز جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد اگر فوری سفر درپیش نہ ہو تو سنت پڑھ لینی چاہییں، تاہم سنت ادا کرنا اس پر لازم نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں