بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسافر کی نماز


سوال

 سفر میں نماز کی پوری تفصیل بتادیں, مثلاً کس وقت میں کتنی رکعت پڑھنی چاہییں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں شرعی مسافر  چار رکعات والی فرض نمازوں (ظہر، عصر اور عشاء) میں قصر   کرے گا(یعنی دو رکعات ادا کرے گا)۔ نیز فجر سے پہلے کی دو سنتوں اور وتر کے علاوہ باقی سنن کا اہتمام بھی اس کے لیے ضروری نہیں، البتہ اگر سفر میں کسی جگہ ٹھہرا ہوا ہو  اور سنن کی ادائیگی میں حرج نہ ہو تو تمام سنن پڑھنا افضل ہے۔ نیز نمازِ جمعہ میں اگر حاضرہو جائے تو ادا کرلے، بصورت دیگر نماز جمعہ بھی لازم نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200224

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں