بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مزدور کی اجرت کامعیار


سوال

ایک شخص دوسرے آدمی کومزدوری میں ایک مکان دیتاہے اورمزدور کہتاہے کہ میں ایک گز 100 روپیہ کے عوض بنا‏ؤں گا،لیکن دیوار کے اندر دروازے اورکھڑکیاں لگانی پڑتی ہیں جو کہ مزدور ان کا پیسہ بھی لیتاہے ،حالانکہ وہ تودیوار نہیں بلکہ ایک خالی  جگہ ہے اور مزدور یہ خالی جگہ  بھی اپنی مزدوری میں شمارکرتے ہیں ۔ اب امرمطلوب یہ ہے کہ مستأجر کااسپردینا اوراجیر کواس سے لینا کیساہے ؟ 

جواب

عرف میں پوری دیوار کی تعمیرمیں خالی جگہ بھی شامل ہوتی ہے اس لیے مزدور اس کی اجرت کا مستحق ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143706200013

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں