بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مزدور زخمی ہوجائے تو کمپنی کی کیا ذمہ داری ہے؟


سوال

 ایک کنسٹرکشن کمپنی میں ایک مزدور کام کرتےہوئے گر جائے اور اس کے دونوں پیر ٹوٹ جائیں ایسی صورت میں کمپنی کی کیا ذمہ داریاں ہیں جبکہ کمپنی نے حفا ظتی آلات بھی مہیا کیئے ہوں اور بارہا تنبیہ بھی کی ہو، مزید یہ کہ کمپنی نے علاج کا مکمل خرچ اپنے ذمہ لیا ہوا ہے اور ماہانہ تنخواہ جب تک مزدور مکمل صحت یاب نہیں ہو جاتا کمپنی اپنے ذمہ سمجھتی ہے،  شرعی حکم کے مطابق کمپنی کی ذمہ داریاں کیا ہونی چاہیے؟ 

جواب

شریعت  کی رو سے اپنے ماتحت افراد و ملازمین کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کاحکم دیاگیا ہے ،جو شخص صحت کی حالت میں اپنی صلاحیتیں کمپنی کے لئے لگاتا رہا اور کمپنی کے کام کے دوران زخمی ہوجائے   اگرچہ حفاظتی تدابیر میں کوتاہی و لاپرواہی برتنے  کی سبب سے زخمی ہوگیا ہو تواس صورت میں بھی اس کے ساتھ خیر خواہی یہ ہے کہ کمپنی اس کے علاج معالجہ اور گھریلو اخراجات کا انتظام اخلاقا  کردے،   ان معاملات میں اخلاقیات ہی کو معیار بنانا بہتر ہے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200067

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں