بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مریض کو وینٹیلیٹر پر رکھنا


سوال

مریض کو وینٹی لیٹر پر رکھنا کیسا ہے؟ تھوڑے وقت کے لیے یا لمبے وقت کے لیے؟

جواب

جب تک مریض کا دماغ کام کر رہا ہو اور ڈاکٹر عاضی طور پر وینٹی لیٹر پر رکھ کر مریض کی فطری  سانس کی بحالی کے  سلسلہ میں پر امید ہوں اور لواحقین وینٹی لیٹر کا خرچہ مریض کے مال سے یا خود اپنے مال سے برداشت کرسکتے ہوں یا اخراجات اٹھانے کا کوئی اور ذریعہ میسر ہو  تو اس صورت میں  مریض کووینٹی لیٹر پر رکھا جا سکتا ہے ۔ البتہ  اگر ڈاکٹر مریض کی دماغی موت  کا اظہار کر چکے ہوں یا مریض کے لواحقین وینٹی لیٹر کا خرچہ برداشت کرنے کے قابل نہ ہوں اور نہ ہی کوئی اور ذریعہ میسر ہو تو اس صورت میں وینٹی لیٹر ہٹایا جاسکتا ہے۔ نیز روح پرواز کرنے کے بعد لواحقین کی ناواقفیت یا لاعلمی سے فائدہ اٹھاکر  پیسہ کمانے کی خاطر مریض کو وینٹی لیٹر  پر رکھنا انتہائی قبیح عمل ہے، جس سے بچنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں