بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مریض تیمم کیسے کرے؟


سوال

ایک مریض ہسپتال میں داخل ہو اور پانی استعمال نہ کرسکتا ہو اور تیمم بھی نہیں کرسکتا ؛ کیوں کے ہسپتال میں ٹائلز لگے ہیں تو تیمم کس چیز سے کرے گا ?

جواب

اگر مریض کے لیے پانی کا استعمال نقصان دہ ہو ، اس لیے پانی استعمال نہیں کرسکتا تو  اس کو چاہیے کہ اپنے سرہانے پاک مٹی کا کوئی ٹکڑا یا کوئی پتھر رکھ لے یا کسی برتن وغیرہ میں مٹی رکھ لے اور اس پر ہاتھ پھیر کر تیمم کرلیا کرے۔ ٹائلز  پر اگر زمین کی جنس کے خلاف کوئی تہہ (مثلاً: پلاسٹک، کانچ وغیرہ) نہ چڑھائی گئی ہو تو ان پر تیمم کرنا جائز ہوگا؛ کیوں کہ وہ زمین کی جنس میں سے ہیں، بصورتِ دیگر اگر ٹائلز پر گردو غبار واضح موجود ہو تو بھی ان پر تیمم کرنا درست ہوگا-

بدائع الصنائع (1/ 53)
'' قال أبو حنيفة ومحمد: يجوز التيمم بكل ما هو من جنس الأرض، وعن أبي يوسف روايتان، في رواية بالتراب والرمل، وفي رواية لا يجوز إلا بالتراب خاصةً، وهو قوله الآخر''۔
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200288

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں