بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرغی ذبح کرنے کا طریقہ


سوال

مرغی کو ذبح  کرنے کا مکمل طریقہ کیا ہے؟

جواب

ذبح کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جانور کو قبلہ رو لٹاکر تیز چھری ہاتھ میں لے کرقبلہ رخ ہوکر ''بسم الله الله أکبر''پڑھ کر گلے پر چھری چلائی جائے،یہاں تک کہ جانور کی چار رگیں کٹ جائیں،اور گردن الگ نہ ہو ، ایک رگ ''نرخرہ''جس سے جانور سانس لیتاہے،دوسری وہ رگ جس سے دانہ پانی جاتاہے،اور دو شہہ رگیں جو  "نرخرہ" کے دائیں بائیں ہوتی ہیں،اگر ان چار رگوں میں سے تین رگیں بھی کٹ جائیں تب بھی ذبح درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں