بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرض الموت میں وصیت کرنا


سوال

جو وصیت مرض الوفات میں کی جائے کیا وہ نافذ ہوتی ہے یانہیں؟

جواب

وصیت چاہے حالت صحت میں کی گئی ہو یا مرض الموت میں ،بہردوصورت  وصیت ہے اور اس کا حکم یہ ہے کہ اگر اجنبی کے حق میں ہو تو ایک تہائی میں نافذ ہوگی  اوراگر وارث کے حق میں ہوتو ورثاء کی رضامندی دیکھی جائے گی اگر وہ اجازت دیں تو وصیت نافذ کی جائے گی اوراگر اجازت نہ دیں تو وصیت کالعدم قرارپائے گی۔نیز وصیت کے نفاذ کے لیے ضروری ہوگا کہ شریعت کے کسی حکم یا ضابطے سے متصادم نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143806200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں