بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرد اور عورت کی نماز کا فرق


سوال

 عورت اور مرد کی نماز میں جو فرق ہیں اس فرق کی دلائل سے ھمیں آگاہ کر دیجئے.

جواب

مرداورعورت کی نمازمیں ان کی جسمانی ساخت کے اعتبارسے شریعت نے فرق کیاہے۔اوریہ فرق صرف مذہب حنفی میں نہیں بلکہ تمام اہل سنت والجماعت اورائمہ اربعہ کامتفقہ فیصلہ ہے۔اس سلسلہ میں احادیث  حضرت ابوسعیدخدری،حضرت علی،حضرت عبداللہ بن عمر،حضرت وائل بن حجر،حضرت عبداللہ بن عباس،حضرت صفیہ ،حضرت ام درداء رضی اللہ عنہم اجمعین سے کتب احادیث سنن ابی داؤد،سنن کبریٰ للبیہقی،مصنف ابن ابی شیبہ وغیرہ میں منقول ہیں۔تفصیلات کے لیے دیکھئے:’’فتاویٰ بینات جلد دوم ص:316 تا320 ،ط:مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔اورفتاویٰ دارالعلوم زکریاجلد دوم ص:150 تا158،ط: زمزم پبلشرز کراچی۔فقط واللہ اعلم۔


فتوی نمبر : 143606200029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں