بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مذی کپڑوں اور جسم پر لگ جائے


سوال

اگر مذی نکلے اور وہ ہتھیلی کے دائرہ سے زائد ہو تو پھر کپڑوں اور جسم کی پاکی کا کیا حکم ہے؟

جواب

ایسی صورت میں کپڑے اور جسم کو پاک کرنا فرض ہے، جسم کو اچھی طرح رگڑ کر دھولیا جائے کہ مذی کا اثر ختم ہوجائے۔ اور کپڑے کو تین مرتبہ اچھی طرح دھو کر ہر مرتبہ اچھی طرح نچوڑ لیا جائے، یہاں تک کہ ناپاکی کا اثر بالکل نہ رہے۔ یا زیادہ پانی میں یا بہتے ہوئے پانی میں کپڑے کو اچھی طرح دھولیا جائے کہ مذی کا اثر زائل ہوجائے تو کپڑا پاک ہوجائے گا خواہ تین مرتبہ نہ بھی دھویا گیا ہو۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144012200207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں