بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مذی نجاست غلیظہ ہے یا خفیفہ؟ اور اس کا حکم


سوال

 کیا مذی نجاستِ غلیظہ ہے یا خفیفہ؟ نیز مذی کے بارے میں کوئی شرعی احکامات ہیں تو برائے مہربانی وہ بھی مرحمت فرمائیں!

جواب

مذی ناپاک ہے، نجاستِ غلیظہ ہے، کپڑے اور بدن پر لگنے سے  کپڑا اور بدن ناپاک ہوجاتا ہے، اگر اس کی مقدار  ایک درہم سے کم ہوتو  اس کو دھوئے بغیر بھی نماز پڑھ لی تو ہوجائے گی،  اگر درہم سے زیادہ ہو تو اس کو دھونا واجب ہے، اس کے نکلنے سےغسل فرض نہیں ہوتا، البتہ  وضو ٹوٹ جاتا ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200844

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں