مدرسہ کا مہتمم اپنے لیے تنخواہ مقرر کر سکتا ہے؟
مدرسہ کا مہتمم ضابطہ وعرف کے مطابق تنخواہ لے سکتا ہے، تاہم تنخواہ کا تعین مدرسہ کی مجلس شوری سے کرائے یا مالیات کے شعبہ میں ایک دو مخلص دیانت دار ساتھیوں کو مقرر کرے اور مالی معاملات اور تنخواہیں سب کے مشورے سے متعین کی جائیں ، اگر از خود کرے گا تو تہمت اور اعتراض کا خطرہ ہے جس سے بچنا ضروری ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200448
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن