بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مخلوط قبرستان میں داخل ہوتے وقت سلام کیسے کیا جائے؟


سوال

قبرستان کی دعا پڑھنا کیسا ہے اگر اس قبرستان میں غیر مسلم اور غلط عقائد رکھنے والے لوگ بھی مدفون ہوں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر کوئی قبرستان ایسا ہو جس میں مسلمان و غیر مسلم، یا بد عقیدہ سب قسم کے مردے مدفون ہوں تو ایسے قبرستان میں داخل ہوتے وقت مسلمان صحیح العقیدہ افراد کی نیت سے دخولِ قبرستان کی دعا پڑھنا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200709

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں