بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد نامی بیٹے کے نام کے ساتھ قبیلہ ذات کا نام سکھیرا لگانا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’ محمد ‘‘  رکھا ہے۔ اب میں اس کے ساتھ اپنی  ذات cast ’’سکھیرا ‘‘، لکھنا اور لگانا چاہتا ہوں۔ یعنی کہ  ’’ محمد سکھیرا‘‘  پورا نام رکھنا چاہتا ہوں،  کیا یہ نام صحیح ہوگا؟  اور کیا میں یہ نام ایسے پورا رکھ سکتا ہوں ’’محمد سکھیرا ‘‘ ؟

جواب

 نام کے ساتھ بغرضِ  تعارف ذات یا قبیلہ و خاندان کا نام لگانے کی اجازت ہے۔ تاہم بہتر یہ ہی ہے کہ آپ اپنے بیٹے کا نام تو صرف ’’محمد‘‘ رکھیں، جیساکہ آپ نے خود بھی ذکر کیا ہے کہ آپ نے بیٹے کا نام ’’محمد‘‘ رکھ دیا ہے،  البتہ نام لیتے وقت اور استعمال کرتے وقت  ’’محمد سکھیرا‘‘ پکاریں یا لکھیں تو کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں