بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کے بغیر حج کرنا


سوال

آج کل لوگ حج کے لیے گروپ کے ساتھ جاتے ہیں، اگر کوئی عورت بغیر محرم کے خواتین کے گروپ کے ساتھ چلی جائے اور حج کر لےتو عورت کا حج ادا ہو گیا؟ یا اس کو آئندہ سال قضاکرنا پڑےگا؟ اور آئندہ سال ضروری ہے یا جب چاہے ادا کر سکتی ہے؟ مہربانی فرماکر راہ نمائی فرمائیں!

جواب

اگر کوئی عورت محرم کے بغیر حج کرلے تو اس کا حج ادا ہوجائے گا،قضا لازم نہیں،لیکن محرم کے بغیر سفر کرنے کی وجہ سے مذکورہ عورت گناہ گار ہوئی ہے جس پر صدق دل سے توبہ و استغفار لازم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202085

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں