بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محراب اور مرحہ نام رکھنا


سوال

لڑکے کا نام محراب اور لڑکی کا نام مرحہ (mirha) رکھ سکتے ہیں؟

جواب

"محراب"  کے متعدد معنی آتے ہیں، جیسے: مسجد میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ، مسجد کا بلند مقام، گھر کے سامنے کا حصہ، گھر کا بلند حصہ، قبلہ ، گھر میں مہمانوں کے لیے بیٹھنے کی عمدہ جگہ، ان متعدد معانی میں سے ایک معنی بہادر و شجاع و جنگ کا ماہر کے بھی آتے ہیں۔ اس معنی کے اعتبار سے لڑکے کا نام محراب رکھا جا سکتا ہے۔

"مِحراب : (معجم الرائد) محراب - جمع، محاريب - (اسم) 1- محراب من المسجد : أرفع مكان فيه 2- محراب من المسجد : مقام الإمام 3- محراب : صدر البيت 4- محراب : أرفع مكان في الدار 5- محراب : موضع عال 6- محراب : مجلس الناس ومجتمعهم 7- محراب : شجاع 8- محراب : صاحب الحرب 9- محراب : قبلة".

"مرحہ" کے ایک معنی اترانے کے ہیں اور دوسرا معنی اناج کے گودام کے آتے ہیں یہ نام نہ رکھا جائے۔

"مِرحة : (معجم الرائد) (اسم) 1- مرحة : النوع من مرح 2- مرحة : أكداس من الزبيب وغيره. المِرْحَةُ : (معجم الوسيط) المِرْحَةُ : الأنبارُ من الزَّبيب ونحوه".

بچی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کا نام یا اچھا بامعنی نام منتخب کریں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں