بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مجنون کی طلاق کا حکم


سوال

ایک ذھنی مریض ہے،  جو 2ماہ سے آرام سے سویا نہیں،  الٹی سیدھی باتیں کرتا رہتا ہے، مثلاً : مجھے کوئی  قتل کردے گا ، بیوی  اور بھائی  جائیداد کے لیےقتل کردیں گے،  بولتا ہے کہ انہوں نے مجھے دوائی چھپ کر کھلائی ہے، کہتا ہے کہ گھر بیچ  دوں گا،  کپڑوں اور کھانے کی مکمل خبر نہیں، دو ماہ سے کام پر نہیں گیا،   بیوی دوائی کھلاتی تھی، ایک دن  اچانک تیش میں کھڑا ہوا، بیوی سے لڑ پڑا،  وہ نا بولی تو زہر اٹھا لیا، وہ  باپ نے چھین لی تو بیوی کو 3 سے زیادہ طلاق دے دی اور باپ کے مطابق یہ گالیاں دیتاہے اس کو کوئی خبر نہیں ہوتی،  طلاق کے وقت بھی یہ عقل سے مغلوب تھا کیا یہ طلاق ہوگئی؟  جب کہ بعد طلاق کے ٹھنڈا ہونے پر اس کو طلاق یاد ہے، تعداد یاد نہیں!

جواب

آپ نے سوال میں مذکورہ شخص کی جو کیفیت لکھی ہے اگر واقعۃً ایسا ہی ہے اور میڈیکل رپورٹ بھی اس کی گواہی دیتی ہے تو ایسی صورت میں مذکورہ شخص کی بیوی پر طلاق واقع نہیں ہو گی، نکاح بدستور قائم رہے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200682

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں