بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مباشرتِ فاحشہ سے روزہ کا حکم


سوال

اگر روزہ کی حالت میں بیوی کے ساتھ برہنہ لیٹے ہوئے شہوت کی زیادتی کی وجہ سے بیوی کو گلے لگایا، اعضاءِ  مخصوص نے آپس میں رگڑ کھائی، لیکن بغیر دخول کے منی کا ا خراج ہو گیا تو اب روز ے کے بارے میں کیا حکم ہے؟  کیا روزے کا کفارہ دینا ہوگا یا قضا روزہ رکھنا ہوگا؟ 

جواب

روزہ ٹوٹ گیا قضا لازم ہے کفارہ نہیں۔ اگر روزہ فرض تھا تو مذکورہ عمل پر استغفار بھی کریں. اور آئندہ روزے میں احتیاط کریں. روزے کی حالت میں بیوی سے برہنہ ملنا (خواہ انزال یا دخول نہ بھی ہو) مکروہ ہے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201933

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں