بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہ واری کے دوران معلمات قرآن مجید کیسے پڑھائیں؟


سوال

کیاعورت مخصوص ایام میں قرآن رک رک کر پڑھ سکتی ہے؟ اگر نہیں تو قرآن مجید پڑھانے والی عورت کیا صورت اختیار کرے؟

جواب

قرآنِ مجید کی تعلیم دینے والی خواتین کے لیے بھی مخصوص ایام میں قرآنِ مجید کو پکڑنا اور تلاوت کرنا جائز نہیں ہے، البتہ قرآنِ مجید کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کی صورت یہ ہے کہ وہ قرآنی آیات کو مکمل نہ پڑھیں، بلکہ کلمہ کلمہ، لفظ لفظ الگ الگ کرکے پڑھیں، یعنی ہجے کرکے پڑھیں، مثلا: الحمد۔۔۔۔ للہ۔۔۔۔ رب۔۔۔ العالمین، مخصوص ایام میں خواتین کے لیے ہجے کرکے پڑھنا جائز ہے، البتہ مکمل آیت کا پڑھنا جائز نہیں، نیز یہ حکم میں پڑھانے والی اور پڑھنے والی دونوں کے لیے ہے۔ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَإِذَا حَاضَتْ الْمُعَلِّمَةُ فَيَنْبَغِي لَهَا أَنْ تُعَلِّمَ الصِّبْيَانَ كَلِمَةً كَلِمَةً وَتَقْطَعُ بَيْنَ الْكَلِمَتَيْنِ، وَلَايُكْرَهُ لَهَا التَّهَجِّي بِالْقُرْآنِ. كَذَا فِي الْمُحِيطِ". (الْفَصْلُ الرَّابِعُ فِي أَحْكَامِ الْحَيْضِ وَالنِّفَاسِ وَالِاسْتِحَاضَةِ،الْأَحْكَامُ الَّتِي يَشْتَرِكُ فِيهَا الْحَيْضُ وَالنِّفَاسُ ثَمَانِيَةٌ، ١/ ٣٨) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں