بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری سے متعلق ایک صورت کا جواب


سوال

ایک مہینہ سے مجھے ایام نہیں آرہے تھے،ان چھ دنوں سے روزانہ کچھ قطرے آرہے ہیں،میں کتنے دن تک نمازنہیں پڑھوں؟

جواب

ایک مہینہ سے جوایام نہیں آرہے تھے یہ عرصہ طہریعنی پاکی کاشمار کیاجائے گا اس لیے کہ طہر(پاکی)کی کوئی مدت مقررنہیں ہے،اب جوچھ دنوں سے ایام چل رہے ہیں ،یہ ایام حیض ہیں اس لیے کہ حٰیض کاتحقق تین دن خون آنے سے ہوجاتاہے ۔مزیدیہ کہ اگر یہ ایام دس دن سے کم میں ختم ہوجائیں توجتنے دن خون آیاوہ ایام حیض شمارکیے جائیں گے اورسابقہ عادت کے خلاف ایام بڑھ جائیں یاگھٹ جائیں توعادت کاتبدیل ہوناسمجھاجائے گا،اگردس دن سے بڑھ جائیں تو پچھلی مہینے جتنی عادت تھی اتنے دن حیض کے شمار ہوں گے اور بقیہ استحاضہ  ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں