بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہواری ختم ہونے کے بعد نہائے بغیر ہم بستری


سوال

ماہواری ختم ہونے کے بعد نہاۓ بغیر ہم بستری کرسکتے ہیں?

جواب

اگر ماہواری دس دن مکمل ہونے پر ختم ہوئی ہو تو  غسل کیے بغیر بھی ہم بستری جائز ہے، لیکن مستحب ہے کہ اس صورت میں بھی غسل کرکے  ہم بستری کرے۔ اور اگر دس دن  سے پہلے ماہواری ختم ہوجائے تو  دیکھاجائے گا کہ ایامِ عادت مکمل ہوکر خون بند ہوا ہے یا پہلے ہی بند ہوگیا، اگر ایامِ عادت مکمل ہوکر خون بند ہوا ہے تو غسل سے پہلے یا ایک نماز کا وقت گزرنے سے پہلے ہم بستری جائز نہیں ہے، اور اگر ایامِ عادت سے پہلے ہی خون بند ہوگیا تو جب تک ایامِ عادت مکمل نہ ہوجائیں ہم بستری جائز نہیں ہے، البتہ اس آخری صورت میں غسل کرکے احتیاطاً نماز روزے کا حکم ہوگا۔ (شامی)

'' (فإن انقطع دمها لعشرة أيام جاز وطؤها قبل الغسل)؛ لأن الحيض لا مزيد له على العشرة، إلا أنه لا يستحب قبل الغسل؛ للنهي في القراءة بالتشديد، هداية''. ( اللباب في شرح الكتاب 1/ 44)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200659

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں